مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ترک حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزير خارجہ کل ترکی میں ایران ، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ممالک کے ماہرین کا اجلاس تہران میں منعقد ہوا جبکہ ایران، روس اور ترکی کےسربراہان کا اجلاس روس کے شہر سوچی میں رواں ہفتہ بدھ کے دن منعقد ہوگا اس اجلاس میں شام میں قیام امن اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ترک حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالیم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
News ID 1876763
آپ کا تبصرہ